راجما 'دنیا کے 50 بہترین بین ڈشز' کی فہرست میں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-10-2023
 راجما 'دنیا کے 50 بہترین بین ڈشز' کی فہرست میں
راجما 'دنیا کے 50 بہترین بین ڈشز' کی فہرست میں

 



علی احمد : آواز دی وائس 

 راجما ۔۔۔۔۔ یہ نام زبان پر آتے ہی ہر کسی کو چاول بھی یاد آجاتے ہیں کیونکہ ملک میں کہیں نہ کہیں دال چاول کے بعد سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذا راجما ۔ چاول ہے۔ ہر ہندوستانی خواہ ملک کے کسی بھی حصےکا ہو راجما کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے ۔اہم بات یہ ہے کہ راجما سے لگاؤیہ صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے۔ حیرت انگیز طور پراب راجما کو دنیا کی 50سب سے ذائقہ دارڈشیز میں شامل کیاگیا ہے۔ ۔ جی ہاں! ٹیسٹ اٹلس  نے راجما کو بہترین ڈشیز میں شامل کیا ہے جو اب دنیا میں بڑی تیزی کے ساتھ مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے ۔

 روایتی کھانوں کے لیے ’ٹریول آن لائن گائیڈ‘ پر دنیا بھر کی بہترین 50 بین ڈشز کی تازہ ترین درجہ بندی پر ایک نظر ڈالیں تو آپ حیران رہ جائیں گے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک نہیں بلکہ دو راجما ڈشز نے فہرست میں جگہ حاصل کی ہے۔ راجما نے 5 میں سے 4.2 کی شاندار ریٹنگ کے ساتھ 18 واں مقام حاصل کیا۔ جب کہ ہ راجما ۔چاول ڈش نے 5 میں سے 4.1 کی قابل ستائش ریٹنگ کے ساتھ 24 واں رینک حاصل کیا۔

عالمی سطح پر درجہ بندی کے مطابق یونان کی گینگنڈس پلاکی، بڑی سفید پھلیاں سے بنی ڈش بین پر مبنی دیگر تمام پکوانوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چیمپئن کے طور پر ابھری ہے ۔ جب بات  راجما کی آتی ہے تو ہم سب کے ذہین میں کشمیر بھی ابھر آتا ہے کیونکہ راجما کی ڈش کشمیری کے ٹیگ کے ساتھ کہیں زیادہ مقبول ہوتی ہے ۔کشمیری راجما،اس ڈش میں ٹماٹر پر مبنی گریوی میں پکی ہوئی نرم نرم راجماسونف، ادرک اور ہینگ جیسے خوشبودار مصالحوں سے افزودہ ہیں۔

راجما چاول

چاولوں کی ایک ڈش ہے۔ جو پکی ہوئی راجما چاولوں اور مصالحوں کے ساتھ بنتی ہیں۔ یہ ایک صحت بخش اور ذائقہ دار کھانا ہے جو پروٹین سے بھرے راجما کی خوبیوں کو پلاؤ کی سادگی کے ساتھ جوڑتا ہے۔

ناش راجما پکوڑا

ایک تلا ہوا ناشتہ ، یہ کرسپی پکوڑے چنے کے آٹے اور مسالوں کے ساتھ پکی ہوئی گردے کی پھلیاں ملا کر تیار کیے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک کرکرا اور مسالہ دار علاج ہوتا ہے جس کا مقابلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
راجما یا انگریزی میں کڈنی بینز کہا جاتا ہے، اس کےاستعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔غذائی ماہرین کی جانب سے لوبیا کو غذائیت سے بھر پور مفید غذا قرار دیا جاتا ہے جبکہ طبی ماہرین اس کا استعمال بطور غذا ایک کپ روزانہ کی بنیاد پر تجویز کرتے ہیں ۔
awazurdu

بینائی کی کمزوری یا خون کی کمی کی شکایت لے کر جب بھی کوئی مریض  ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو ایسے میں انہیں معالج راجما کے استعمال کا مشورہ  لازمی دیتے ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو تجویز دی جانے والی مثبت غذاؤں کی فہرست میں بھی لوبیا ضرور نظر آتا ہے۔

لوبیا میں پروٹین، فائبر، فولیٹ، میگنیشیم، پوٹاشیم اور دیگر اہم غذائی اجزا بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، راجما کی افادیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے ’لال لوبیا‘ کو غریبوں کا گوشت بھی کہا جاتا ہے۔

پروٹین ، فائبر، فولیٹ، میگنیشیم، پوٹاشیم اور دیگر اہم غذائی اجزاء کا مرکب لال لوبیا بہترین اور طاقتور غذاہے۔

ہمارے ہاں لال لوبیا کا استعمال عام نہیں لیکن امید ہے کہ اسکی افادیت جان کر آپ اسے اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنے لگیں گے۔

فوائد

۔ فولیٹ(وٹامن بی۹)اورفائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے بچاتاہے۔

۔ اسمیں موجود حل پذیرفائبر نظام ہضم کے راستوں میں جیل کا کام کرتا ہے جو کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے میں مددگار رہتا ہے۔

۔ اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث اینٹی ایجنگ صلاحیت کاحامل ہے۔

۔ بلڈشوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتاہے۔

۔ ماحولیاتی عوامل اورناقص غذا سے پیداہونے والے صحت کے مسائل سے حفاظت کرتاہے۔

۔ وزن میں کمی کاذریعہ ہے جسم میں فیٹ جمع ہونے نہیں دیتا۔

۔ مردوں کے لئے بہترین طاقتور غذاہے۔

۔ آئرن کی کمی دور کرتاہے۔

۔ اسکے کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔

۔ یہ مکمل پروٹین پر مبنی اورکولیسٹرول سے پاک غذا ہے۔جو مجموعی صحت کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔