حیدرآباد، 7 نومبر (پریس نوٹ) مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حیدرآبادبہ اشتراک بزم غزل،حیدرآباد کے زیر اہتمام بہ 5نومبر 2023 کو کل ہند مشاعرہ کا سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں انعقاد عمل میں آیا۔ نامور شاعر ڈاکٹر عقیل ہاشمی، سابق صدر شعبہ ¿ اردو عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد نے صدارت کی۔ پروفیسر سید عین الحسن ، شیخ الجامعہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ انھوں نے اس کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر منتظمین مشاعرہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں آتا رہے جس کے لیے یونیورسٹی ہر ممکن تعاون کرے گی ۔انھوں نے اس موقع پر غزل کی روایت پر بھر پور روشنی ڈالی ۔