عالمی نمبر دو بیلجیئم ورلڈکپ سے آؤٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-12-2022
عالمی نمبر دو بیلجیئم ورلڈکپ سے آؤٹ
عالمی نمبر دو بیلجیئم ورلڈکپ سے آؤٹ

 

 

دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 میں گزشتہ ایونٹ کی تیسری پوزیشن کی ٹیم اور موجودہ عالمی نمبر دو بیلجیئم کی ٹیم ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگئی۔

قطرے کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا گروپ ایف کا یہ میچ بیلجیئم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیئم کروئشیا کے خلاف فتح کی صورت میں ہی عالمی کپ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ سکتی تھی۔

جہاں بیلجیئم کے لیے گول کرنا ضروری تھا وہیں کروئشیا کے لیے اس میچ میں گول کو بچانا ضروری تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں نے ہی بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

دوسرے ہاف میں بیلجیئم کی ٹیم کروئشیا کے مقابلے میں بہتر نظر آئی اور اس نے حریف ٹیم کے گول پر حملے بھی کیے لیکن گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔ بیلجیئن اسٹرائیکر رومیلو لوکاکو کو دوسرے ہاف میں ایک یا دو نہیں بلکہ 4 مواقع ملے لیکن وہ گیند کو جال میں پہنچا کر گول نہ بناسکے اور ہر مرتبہ ہی چوک گئے

گروپ ایف کا یہ میچ 0-0 پر اختتام پذیر ہوا جس کے ساتھ ہی کروئشیا نے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کرلیا