خواتین باتونی ہوتی ہیں‘۔ اولمپکس کے سربراہ کے بیان پرتھو تھواورمعافی’

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2021
 یوشیرو موری‘ گھر میں ہی گھر گئے’
یوشیرو موری‘ گھر میں ہی گھر گئے’

 

 ٹوکیو اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ  83 سالہ یوشیرو موری نے خواتین سے متعلق نامناسب بیان دینے پر استعفے کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد معافی مانگ لی۔برطانوی کےمطابق یوشیرو موری نے خواتین سے متعلق اپنے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے سربراہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ خواتین بہت زیادہ باتیں کرتی ہیں اور اسی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹر کی خواتین کے ساتھ میٹنگ میں بہت وقت لگتا ہے۔جاپانی اولمپکس کمیٹی کے بورڈ میں کل 24 ممبران ہیں جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

اولمپکس کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم بورڈ ممبران میں خواتین کی تعداد بڑھاتے ہیں تو ہمیں ان کے بات کرنے کا وقت بھی یقینی طور پر بڑھاناہوگا کیونکہ انہیں ختم کرنے میں کافی مشکل ہوتی ہے جو کافی اذیت ناک ہے۔ اس معاملے پر انہوں نے کہا کہ ان کے اہلخانہ نے بھی ان کے حالیہ بیان پر ان کی سرزنش کی ہے جب کہ ان کی اہلیہ نے ایک بار پھر متنازع بیان دینے پر انہیں ڈانٹا بھی ہے، یہی نہیں بلکہ ان کی بیٹی اور پوتی نے بھی خواتین سے متعلق بیان پر سرزنش کی۔یوشیرو موری کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر خواتین سے بیر رکھنے کی وجہ سے میں مشکل میں پڑ گیا ہوں۔انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں خواتین سے زیادہ بات نہیں کرتا اس لیے مجھے نہیں پتا کہ میں نے کس بنیاد پر ان سے متعلق یہ بات کہی تھی۔