وسیم اکرم کا بیٹا تیمور اکرم مِکس مارشل آرٹ فائٹر بن گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-01-2023
 وسیم اکرم کا بیٹا تیمور اکرم مِکس مارشل آرٹ فائٹر بن گیا
وسیم اکرم کا بیٹا تیمور اکرم مِکس مارشل آرٹ فائٹر بن گیا

 

 

لاہور: پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم مِکس مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر بن گئے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات میں ایک تقریب کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے۔

’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے تیمور اکرم نے ایک فائٹ میں حصہ بھی لیا ہے۔ وسیم اکرم کے مطابق ان کا بیٹا تیمور ایم ایم اے فائٹر بننے کے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے امریکہ میں مقیم ہے۔

وسیم اکریم نے ’کرکٹ پاکستان‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا بیٹا امریکہ میں رہتا ہے، وہاں کرکٹ زیادہ نہیں ہے۔ میں نے اپنے بچوں کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دے رکھا ہے۔‘ ’اگر وہ فائٹر بننا چاہتا ہے تو اسے ضرور بننا چاہیے۔‘ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے 104 ٹیسٹ میچز کھیل کر 414 وکٹیں حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے گزشتہ برس انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک زمانے میں کوکین کے عادی رہ چکے ہیں۔ تاہم ان کے بقول بعد میں انہوں نے اس نشے سے چھٹکارہ حاصل کر لیا تھا۔

 

وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہُما میں 2009ء میں انتقال کر گئی تھیں۔ بعدازاں اگست 2013ء میں انہوں نے ایک آسٹریلین خاتون شنیرا تھاپسن سے شادی کر لی تھی۔