ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے اسٹار مشیر خان کے لیے ایک بہت ہی خاص لمحہ آیا، جب انہیں ٹیم انڈیا کے لیجنڈری بلے باز ویراٹ کوہلی کی جانب سے ایک بیٹ تحفے میں ملا۔ اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے مشیر جذباتی ہوگئے اور کہا کہ وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکے اور ویراٹ کوہلی کے سامنے رونے لگے۔
مشیر خان نے بتایا جب ویراٹ کوہلی نے انہیں اپنا بیٹ دیا۔ میں ویراٹ بھیا کے سامنے رو پڑا، میں نے ویراٹ بھیا سے کہا کہ میں نے آپ کے بلے سے بہت رنز بنائے ہیں، سرفراز بھیا مجھے آپ کا بیٹ دیا کرتے تھے، بھیا مجھے ایک بیٹ دیجیے ، چاہے وہ ٹوٹا ہوا بیٹ ہی کیوں نہ ہو، مجھے صرف ایک بیٹ دو
KING KOHLI, AN EMOTION..!!!! ❤️
— Tanuj (@ImTanujSingh) April 21, 2025
- Musheer Khan said "Maine to Ro Diya Virat Kohli bhaiya ke samne" when King Kohli gave his bat to him. 🥹
pic.twitter.com/eTTu0hR3k8
مشیر نے کہا کہ میں نے ویراٹ بھیا سے کہا تھا کہ آپ نے سرفراز بھیا کو بیٹ دیا تھا، اب مجھے بھی اس کی ضرورت ہے، انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مجھے اپنا بیٹ دیا، وہ لمحہ میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔ مشیر جب وہ بیٹ لے کر پنجاب ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچے تو ان کے ایک ساتھی نے پوچھا کہ یہ کس کا بیٹ ہے؟ مشیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "یہ ویراٹ کوہلی بھیا کا ہے
ویراٹ کوہلی کی سخاوت اور نوجوانوں سے ان کی محبت ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی۔ کرکٹ کی دنیا میں یہ مثال بتاتی ہے کہ عظیم کھلاڑی نہ صرف میدان میں بلکہ میدان سے باہر بھی عظیم ہوتے ہیں