ٹی20 ورلڈ کپ :پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، شان مسعود کی واپسی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ٹی20 ورلڈ کپ :پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، شان مسعود کی واپسی
ٹی20 ورلڈ کپ :پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، شان مسعود کی واپسی

 

 

اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے مڈل آرڈر بیٹسمین شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جب کہ فخر زمان کو ٹریول ریزرو کی حیثیت سے ٹیم میں شامل رکھا گیا ہے۔ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نےجمعرات کو پی سی بی ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔

رکنی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، نسیم شاہ اور شان مسعود شامل ہیں۔ فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنواز دھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے۔ ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

محمد وسیم نے بتایا کہ فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے سکواڈ میں شامل کیا ہے۔ فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ آل راؤنڈر عامر جمال اور سپنر ابرار احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے