ٹی ٹی ورلڈ کپ: ہندوستان نے بنگلہ دیش کو آخری بال پر دی شکست ،گروپ میں سرفہرست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-11-2022
ٹی ٹی ورلڈ کپ: ہندوستان نے بنگلہ دیش کو آخری بال پر دی شکست ،گروپ  میں سرفہرست
ٹی ٹی ورلڈ کپ: ہندوستان نے بنگلہ دیش کو آخری بال پر دی شکست ،گروپ میں سرفہرست

 


 ایڈیلیڈ :ایڈیلیڈ میں  ہندوستان  نے بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا سپر 12 راؤنڈ میں گروپ 2 میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ میچ میں ہار جیت کا فیصلہ آخری اوور کی آخری بال پر ہوا- جس نے میچ کو بھی انتہائی سنسنی خیز بنا دیا تھا ہندوستان مگر آخر کار جیت ہندوستان کی ہوئی

بنگلہ دیشی ٹیم  ہندوستان کی جانب سے دیئے گئے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تھی لیکن بارش نے روک دیا۔ جس کے بعد بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 16 اوورز میں 151 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا۔

اگرچہ وہ اپنی 6 وکٹیں گنوا کر صرف 145 رنز بنا سکے۔ لٹن داس نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نجم الحسین شانتو (21 رنز) نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔ تاہم بنگلہ دیش کا کوئی اور کھلاڑی کریز پر ٹک نہ سکا اور یہ چیز ہندوستان کے لیے باعث فخر ثابت ہوئی۔

ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویرات کوہلی کو ناٹ آؤٹ 64 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش کے اوپنر لٹن داس نے نے دھواں دھار نصف سنچری بنائی، 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لٹن داس نے 21 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

awazurdu

ہندوستان کی اننگز

ہندوستان  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے، ویراٹ کوہلی نے 64 رنز کا ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ گروپ 2 میں اس وقت ہندوستان اور بنگلہ دیش 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

یہ میچ ہندوستان سمیت بنگلادیش کے لیے جیتنا ضروری تھا اس کے علاوہ اگر بنگلہ دیش نے اس میچ میں فتح حاصل کرتی اور پاکستان نے کل جنوبی افریقا کو ہرادیتا تو پاکستان کے لیے بھی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجاتی۔

ہندوستانی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی تھی دیپک ہڈا کی جگہ اکشر پٹیل کو شامل کیا گیا تھا۔ دنیش کارتک بھی آج کا میچ نہیں کھیلا ۔ اس کے ساتھ ہی رشبھ پنت کو بھی آج کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی تھی ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ وہیں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے میں زمبابوے کو 1 رن سے شکست دی تھی ۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے آج کا میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا چاہ رہی تھیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ میچ میں ہندوستان کی فیلڈنگ بہت خراب تھی-