ٹوکیو اولمپکس : سائبر حملے کا خطرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2021
ٹوکیو اولمپکس نیا خوف
ٹوکیو اولمپکس نیا خوف

 

 

ٹوکیو: کورونا کے سایہ میں یوں تو ٹوکیو میں اولمپکس گیمزکا آغاز ہوچکا ہے ،احتیاط اور محتاط ماحول ہے۔ لیکن اب اس وبا کے ساتھ ایک اور حملہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

در اصل امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اولمپک کھیلوں کو نشانہ بنانے کے لیے سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایف بی آئی نے متنبہ کیا ہے کہ ہیکرز رواں ماہ اولمپک مقابلوں کو نشانہ بناتے نظر آئیں گے۔ جاپان کےدارالحکومت ٹوکیو میں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا ہے جس کے ساتھ ہی دنیا بھر کے اربوں افراد کورونا وبا کی وجہ سے ایک سال کی تاخیر کے بعد کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔