کرکٹ کے میدان سے کشمیر کی آواز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2021
 عبدالصمد
عبدالصمد

 

 

کشمیر  کے نوجوان کرکٹر عبدالصمد کھیل کے بجائے گلوکاری کےلئے سرخیوں میں ہیں،وہ سوشل میڈیا پر اپنے گانوں کے سبب مقبول ہورہے ہیں۔دراصل سن رائزرس حیدرآباد کے آل راونڈر عبد الصمد نے حال ہی میں عالمی یوم موسیقی کے موقع پر اپنی گلوکاری کا انداز لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ فرنچائزی نے اپنے آفیشل سوشلمیڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ، جس میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی نے اپنی خوبصورت آواز کی جھلک دکھائی۔

 عبد الصمد کو بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ دیگر فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار آنجہانی کشور کمار اور عاطف اسلم کے کے ذریعہ گائے گئے بالی ووڈ کے مشہور گانوں کی کچھ لائنیںگنگناتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح ہو کہ20 سالہ عبدالصمد نے سب سے پہلے آئی پی ایل۔ 2020 میں بڑے شاٹس لگا کر سرخیاں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے آسانی کے ساتھ دنیا کے عظیم گیندبازوں کی دھنائی کی تھی۔ صمد نے اپنی اسی فارم کو آئی پی ایل۔ 2021 میں بھی جاری رکھا اور کے کے آرکے خلاف چنئی میںدو چھکوں کی مدد سے 8 گیندوں میں 19 رن بنائے۔’

 حالانکہ اس کے بعد صمد کو زیادہ موقع نہیں ملا ، لیکن کیریبین کے مایہ ناز بلے باز برائن لارا کا خیال ہے کہ وہ معطل آئی پی ایل۔ 2021 کے سیزن کے اختتام پر اسٹار بن سکتے تھے۔لارا نے کہا تھا ،’نوجوان عبد الصمد۔ مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے صرف دو اننگ کھیلی ہیں ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ان میں سے ایک ہیں جو ٹورنامنٹ کے اختتام پر بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہو ںگے‘۔

عبدالصمد نے سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان کی رہنمائی میں اپنے انداز میں بہتری لائی۔ آئی پی ایل میں پرویز رسول ، منصور ڈار اور راسخسلام کے بعد عبد الصمد آئی پی ایل میں چوتھے جموں وکشمیر کے کرکٹر ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2020 میں صمدکو 20 لاکھ روپیےمیں اپنے ساتھ شامل کیا تھا۔ ۔ عبد الصمد ایک جارحانہ بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ لیگ اسپن بھی کرتے ہیں۔ وہ 2019-20 کی ہندوستانی گھریلو کرکٹ کے ستاروں میں سے ایک تھے۔ صمد نے جموں و کشمیر کے لئے رنجی ٹرافی میں 36 چھکے لگائے تھے۔ انہوں نے 17 اننگز میں 113 کے اسٹرائک ریٹ سے 592 رن بنائے تھے۔