سعودی ہیرو نے گولڈ میڈل کے بعد ماں کے قدم چوم کر دل جیت لیے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2022
سعودی ہیرو نے گولڈ میڈل کے بعد ماں کے قدم چوم کر دل جیت لیے
سعودی ہیرو نے گولڈ میڈل کے بعد ماں کے قدم چوم کر دل جیت لیے

 

 

ریاض : سعودی ہیرو سعودی ہیرو نے گولڈ میڈل لیتے ہوئے ماں کے قدم چوم کر لوگوں کے دل موہ لئے، ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گا اور ماں سے محبت کے جذباتی مناظر دیکھ کر صارفین نے تعریفی تبصروں کی بھر مار کردی ۔ ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ میں سعودی چیمپئن محمد آل مخلص کو بلیو بیلٹ ماسٹرز کیٹیگری میں عالمی گولڈ میڈل کا تاج پہنایا گیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی محمد آل مخلص نے اس کامیابی کے بعد زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میرے احساسات ناقابل بیان ہیں اور میری خوشی بہت زیادہ ہے، جو کچھ حاصل ہوا اس کے لیے الحمد للہ، میں وطن کیلئے سونے اور مہنگے ترین تمغہ لیکر واپس آرہا ہوں۔

"میں اپنی مدد نہیں کر سکا" محمد آل مخلص نے بتایا میں نہیں جانتا تھا کہ میری والدہ موجود ہیں، سعودی عرب سے باہر اپنے بیٹے فہد کے علاج کے لیے سفر پر جانے کی وجہ سے میں ایک سال سے ان سے نہیں ملا تھا لیکن میڈل حاصل کرنے کے بعد میں اس وقت حیران رہ گیا جب میری والدہ چیمپیئن شپ میں مجھے سونے کا تمغہ دینے کیلئے پوڈیم پر آئیں، میں اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکا جب تک کہ میں اس کے قدموں پر نہ اتر گیا اور ان کو چومتا رہا۔ انہوں نے کہا میں اس پر فخر اور عزت محسوس کرتا ہے اور اس کے احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ماں کی موجودگی نے میرے اندر جوش پیدا کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید بات جاری رکھی اور کہا کہ جیو جِتسو کا کھیل اپنے دفاع کے لیے ایک اہم کھیل ہے۔ اس کے کچھ قوانین ہیں جو دوسرے کھیلوں سے مختلف ہیں۔ اس کھیل میں مختلف بیلٹ ہیں، ہر رنگ سے کھلاڑی کی مہارت کی ڈگری ظاہر ہوتی ہے ۔ سفید رنگ کی بیلٹ ابتدائی مہارت والے افراد کا بتاتی ہے۔ بلیک بیلٹ پیشہ ور افراد کو نشاندہی کرتی ہے۔

 سعودی جیو جِتسو فیڈریشن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ محمد آل مخلص نے سعودی عرب کے لیے بارہواں تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ کے 14ویں ایڈیشن کے مقابلوں کا آغاز حال ہی میں کیا گیا تھا جس میں 100 ممالک کے 5000 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔