وارانسی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں تقریباً 451 کروڑ روپے کی لاگت سے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ سابق کرکٹر سنیل گواسکر، سچن تیندولکر، کپل دیو، گنڈپا وشواناتھ، بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی، سکریٹری جئے شاہ اور راجیو شکلا سمیت ہندوستانی کرکٹ کی کئی معروف شخصیات موجود تھیں۔
یہ اسٹیڈیم ریاست کا تیسرا بین الاقوامی اسٹیڈیم ہے جبکہ یہ بی سی سی آئی کا پہلا اسٹیڈیم ہے