دہلی اور راجستھان کا میچ بھی ممبئی منتقل ہو گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2022
دہلی اور راجستھان کا میچ بھی ممبئی منتقل ہو گیا
دہلی اور راجستھان کا میچ بھی ممبئی منتقل ہو گیا

 

 

آواز دی وائس : دہلی کیپٹلس کی ٹیم کورونا بحران سے گزر رہی ہے۔ ان کے دو کھلاڑی کورونا پازیٹو آئے ہیں۔ مچل مارش اسپتال میں داخل، اب ٹم شیفرٹ بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ مچل مارش کے کورونا سے متاثر ہونے پر فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کو پونے میں پنجاب کنگز کے ساتھ میچ ممبئی میں ہوگا۔

اب خبر آرہی ہے کہ دہلی کا اگلا میچ بھی ممبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل ذرائع کے مطابق راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان 22 فروری کو ہونے والا میچ بھی پونے کے بجائے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے راجستھان رائلز کی ٹیم کو بھی روک دیا گیا ہے۔ راجستھان کو 19 تاریخ کو پونے کے لیے روانہ ہونا تھا۔ لیکن وہ بھی روک دیا گیا۔ آئی پی ایل انتظامیہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

 دراصل دہلی کی ٹیم میں کورونا کے معاملے کے بعد بی سی سی آئی نے پنجاب اور دہلی کے درمیان میچ کو ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل 18 اپریل کو مچل مارش، ایک ڈاکٹر، اسسٹنٹ فزیو اور سوشل میڈیا کے ایک رکن کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد پوری ٹیم کو پونے جانے سے روک دیا گیا تھا اور ٹیم کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔