بہترین بولر گیراج میں : لی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
بہترین بولر گیراج میں ، عمران ملک پر بولے بریٹ لی
بہترین بولر گیراج میں ، عمران ملک پر بولے بریٹ لی

 

 

سڈنی : آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے پاس 150 کی رفتار سے گیند کرنے والا بولر موجود ہے لیکن اس کو گیراج میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ عُمران ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہندوستان کے اسکواڈ میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس دنیا کی بہترین گاڑی ہو اور آپ اس کو گیراج میں چھوڑ دیں تو اس کا کیا فائدہ ہوگا

بریٹ لی کا کہنا تھا کہ  ٹیم کو عُمران ملک کو اسکواڈ میں لینا چاہیے تھا، وہ ابھی نوجوان ہے، اس کو ورلڈکپ میں ٹیم کے ساتھ رکھتے۔ واضح رہے کہ  بولنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور اسٹار آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کے بعد ایک اور  بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔  میڈیا کے مطابق ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر دیپک چاہر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپک چاہر کی جگہ فاسٹ بولر شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے