کورونا سے بے پرواہ لوگوں پر ڈنڈوں کا استعمال کیا جائے : وسیم اکرم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2021
وسیم اکرم
وسیم اکرم

 

 

کراچی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک پیغام میں اشارہ دیا ہے کہ اگر کوئی کورونا کے سلسلے میں احتیاط نہ کرے تو ڈنڈوں کا استعمال کیا جائے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

وسیم اکرم نے پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب خاص کر میرے شہر لاہور اور اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان نے عوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کر لیں، ایس او پیز پر عمل کرانے کا پلان بی بھی موجود ہے۔

وسیم اکرم نے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے پلان بی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نا ہو کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے والوں پر پلان بی ’ڈنڈا‘ چلا دیا جائے۔