گراؤنڈ میں لگائے گئے شعیب ملک کے لیے 'جی جا جی' کے نعرے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-10-2021
گراؤنڈ میں لگائے گئے شعیب ملک کے لیے 'جی جا جی' کے نعرے
گراؤنڈ میں لگائے گئے شعیب ملک کے لیے 'جی جا جی' کے نعرے

 


آواز دی وائس، حیدرآباد

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر اورپاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے لئے گزشتہ روز ہند پاک  میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی مداح’جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ شائقین باؤنڈری پر کھڑے شعیب ملک کو جی جا جی کہہ کر پکار رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں، جس سے مداح سمیت ثانیہ بھی خوب محظوظ ہوئیں۔