تسنیم : بیڈمنٹن میں نمبر ون

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-01-2022
شٹلرتسنیم میر: انڈر19بیڈمنٹن سنگلز میں عالمی سطح پرنمبرایک رینکنگ  حاصل کرنے میں کامیاب
شٹلرتسنیم میر: انڈر19بیڈمنٹن سنگلز میں عالمی سطح پرنمبرایک رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

نوجوان شٹلر تسنیم میر انڈر 19 بی ڈبلیو ایف گرلز سنگلز میں عالمی سطح پر نمبر ایک بن گئی ہیں۔ انہوں نے نمبر ون رینک حاصل کیا ہے۔ تسنیم نمبر ون رینکنگ پر پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شٹلر بن گئی ہیں۔

تسنیم میر کی عمر صرف 16 سال ہے۔ میر 10,810 پوائنٹس کے ساتھ خواتین کے سنگلز جونیئر عالمی درجہ بندی میں تین مقام کی چھلانگ لگا کر سرفہرست ہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ تسنیم وہ کام کرنے میں کامیاب ہوگئیں جو آج تک کسی ہندوستانی خاتون شٹلر نے نہیں کی ہیں۔

 اس فہرست میں دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور لندن کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال بھی شامل ہیں۔

بی ڈبلو ایف جونیئر رینکنگ 2011 میں شروع کی گئی تھی۔ اس وقت سائنا جونیئر ہونے کی وجہ سے اس میں جگہ نہیں بنا سکی تھیں، جبکہ سندھو انڈر 19 دنوں میں جونیئرز میں عالمی اعتبار سے نمبر 2 پر تھیں۔

بوائز سنگلز میں تین شٹلرز لکشیا سین، سیرل ورما اور آدتیہ جوشی عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تسنیم میر کا تعلق ریاست گجرات سے ہے۔ انہوں نے 4 جونیئر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتے ہیں، جن میں سے 3 بلغاریہ جونیئر چیمپئن شپ، الپس انٹرنیشنل اور بیلجیم جونیئر 2021 ہیں۔

تسنیم نے چھ سال کی عمر میں بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا۔ ان کے والد عرفان نے بتایا کہ تسنیم نے چھ سال کی عمر میں بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا تھا۔ ایک وقت تھا جب وہ کھیل کو ترک کرنا چاہ رہی لیکن اسپانسرز کے آنے کے بعد وہ دوبارہ کھیلنے لگیں اور وہ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں۔