سعودی کراٹے پلیئر طارق حامدی کو پانچ ملین ریال انعام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2021
سعودی کراٹے پلیئر طارق حامدی کو پانچ ملین ریال انعام
سعودی کراٹے پلیئر طارق حامدی کو پانچ ملین ریال انعام

 

 

جدہ

سعودی عرب کے وزیر سپورٹس اور سعودی عربیئن اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے ٹوکیو اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والے سعودی کراٹے پلیئر طارق حامدی کے لیےاعزاز اور پانچ ملین ریال انعام کا اعلان کیا ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ’ کیونکہ ( طارق حامدی) ہم سب کی نظر میں ہیرو ہیں۔ ہمارے اولمپک چیمیئن کو ٹوکیو اولمپک 2020 میں ان کی شاندار کارکردگی، بہترین صلاحیتوں اور دنیا کے سٹارز کے سامنے ملک کی باوقار نمائندگی کرنے پر گولڈ میڈل اور پانچ ملین ریال کے انعام سے نوازا جائے گا۔‘

سعودی وزیر برائے سپورٹس نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ’ ہیرو، آپ اس کے مستحق تھے اور مستقبل آپ کا ہے‘۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے نوجوان کراٹے پلیئر 23 سالہ طارق حامدی نے ٹوکیو اولمپکس میں کراٹےکے 75 کلوگرام پلس کے مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق طارق حامدی اپنے ایرانی حریف سجاد گنج زادہ سے جیت کے قریب تھے کہ پینلٹی کی وجہ سے وہ یہ تمغہ حاصل نہ کر سکے۔

طارق حامدی اپنے ایرانی حریف سے کامیابی کے قریب تھے کہ مقابلے کے دوران انہوں نے اپنے حریف کو ایک زور دار کک ماری جس پرسٹریچر پر رنگ سے باہر لے جانا پڑا۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں جاپان کے ریوتارو اراگا کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد سعودی کراٹیکارز طارق حامدی فائنل میں پہنچے تھے۔