ثانیہ مرزاکاپسندیدہ ناشتہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2021
ثانیہ مرزا شوہرشعیب ملک اور بیٹے اذہان کے ساتھ
ثانیہ مرزا شوہرشعیب ملک اور بیٹے اذہان کے ساتھ

 

 

ان دنوں ثانیہ مرزاکی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور سرخیاں بٹوررہی ہے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پراس ویڈیو میں اپنے مداحوں کو اپنے پسندیدہ ناشتے سے متعلق بتایا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پریہ سی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اُنہیں اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اُن کا مزیدار ناشتہ اُن کا بیٹا اذہان ملک ہے،‘ جبکہ ثانیہ مرزا اس ویڈیو میں ڈرامائی انداز میں ایسے ظاہر کر رہی ہیں کہ وہ اذہان ملک کی گال کھا رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کی جانب سے اس اسٹوری پر بیٹے اِذہان ملک کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انسٹا گرام پر 7 ملین فالوورز رکھنے والی ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور آئے دن بیٹے اذہان ملک اور شوہر شعیب ملک کے ہمراہ نئی نئی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ان کے شوہرپاکستان کے کرکٹررہ چکے ہیں۔