‘ثانیہ مرزا کے نام ہوگیا وزن گھٹانے کا ’ریکارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
مشن پورا ہوگیا
مشن پورا ہوگیا

 

 

کل یوم خواتین تھا۔ دنیا بھر میں یہ دن خواتین کی ایک بڑی جدوجہد کےلئے منایا جاتا ہے ۔بات خواتین کے وزن بڑھانے کی ہورہی ہے مگر ایک خبر آئی ہے جس میں بات وزن گھٹانے کی ۔

یہ ہے ایک دلچسپ خبر۔ہندوستان کی ٹینس سنسنی کہلانے والی ثانیہ مرزانے بتایا ہے کہ انہوں نے کس طرح اپنا جسمانی وزن کم کیا ہے۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد جسمانی وزن میں کمی کے سفر کے بارے میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بات کی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں زیادہ وزن اور حال کی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ' 89 کلو بمقابلہ 63، ہم سب کے اپنے طے شدہ مقاصد ہوتے ہیں، جس میں روزمرہ کے مقاصد اور طویل المعیاد مقاصد شامل ہیں، مجھے اس مقصد کے حصول میں 4 ماہ کا وقت لگا، جس کے بعد میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر صحت مند اور فٹ ہوگئی، ایسا لگتا ہے کہ واپس فٹنس کے حصول میں کافی وقت لگا اور ایک بار پھر ٹینس مقابلوں میں واپسی کی قابل ہوگئی، اپنے خوابوں کا تعاقب کریں، چاہے لوگ جو بھی کہیں، اگر میں ایسا کرسکتی ہوں تو کوئی بھی ایسا کرسکتا ہے'۔

ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش اکتوبر 2018 میں ہوئی تھی، جس کے 2 ماہ بعد سے انہوں نے وزن کم کرنے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔ ثانیہ کاپیغام صاف ہے کہ اگرلگن ہواورارادہ مضبوط ہوتو کوئی کام مشکل نہیں ہے۔ اس مسئلہ سے متعدد خواتین گزرتی ہیں جن کےلئے ثانیہ مرزا نے یہ پیعام دیا ہے کہ جسمانی فٹ نیس پر توجہ دیں تو اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے۔