‘سچن تندولکر ہوگئے ’کورونا پازیٹیو

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2021
کورونا کا شکار
کورونا کا شکار

 

 

نئی دہلی۔ کرکٹ کی دنیا کے بھگوان کہلانے والے ہندوستان کے سپر اسٹار، لیجنڈ کرکٹر سچن تندولکر بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن نے سوشل میڈیا پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ معمولی نوعیت کی علامات ہیں لیکن گھر کے دیگر تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر کا مزید کہنا تھا کہ خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور اپنے ڈاکٹر کی ہدایت پر تمام ضروری پروٹوکولز پر عمل کر رہا ہوں۔ سابق کپتان ٹیم نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور عوام کی جانب سے جلد صحتیابی کی دعا پر شکریہ بھی ادا کیا۔