رونالڈو سے معاہدہ: 24 گھنٹے میں النصر کلب کے انسٹاگرام فالورز میں 25 لاکھ کا اضافہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-01-2023
رونالڈو سے معاہدہ: 24 گھنٹے میں النصر کلب کے انسٹاگرام فالورز میں 25 لاکھ کا اضافہ
رونالڈو سے معاہدہ: 24 گھنٹے میں النصر کلب کے انسٹاگرام فالورز میں 25 لاکھ کا اضافہ

 

 

جدہ: کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر مملکت کی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کرنے کے بعد النصر ایف سی کی سوشل میڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کی تعداد ساڑھے تین ملین سے زائد ہو گئی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق عظیم فٹبالر کی طلسماتی شخصیت اور دنیا بھر میں شائقین کی پسندیدگی کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹوئٹر پر النصر کے فالوورز کی تعداد میں صرف ایک دن میں 8 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ کر ملین میں پہنچ گئی۔

معروف فٹبالر کے سعودی عرب کی کلب سے معاہدہ کے تقریباً 24 گھنٹے کے اندر 25 لاکھ سے زیادہ صارفین نے النصر ایف سی کلب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد اکاؤنٹ میں 400 فیصد اضافے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کے پرستار اسے ہر جگہ فالو کریں گے۔

النصر کلب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کرسٹیانو رونالڈو کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے اور اس موقع کو ' تاریخ سے بڑھ کر' قرار دیا ہے۔ پرتگال کے سٹار فٹبالر رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین سے زیادہ فالوروز کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ مقبول کھلاڑی ہیں اور اگر ان میں سے 10 فیصد نے بھی النصر کلب میں ان کے کھیل کو فالو کیا تو سعودی پروفیشنل لیگ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لیگ میں سے ایک ہو گی

۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف فٹبالر کی آمد کلب کو مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گی اور یہ اقدام لیگ میں کھیلنے والے نئے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے اور خود کو بہترین فٹبالر ثابت کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

النصر کلب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ آپ کے نئے گھر میں،کا استقبال ہے۔فٹ بال کی معروف ویب سائٹ  جو دنیا کے قدآور کھلاڑیوں کی منتقلی اوران کی فٹ بال کے شعبے میں شہرت اورحیثیت کا اندازہ لگاتی ہے

اس ویب سائٹ نے رونالڈوکی کلب میں ٹرانسفر کو سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانسفر قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی ) چیمپئنز لیگ نے سوشل میڈیا کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو باضابطہ طور پر سعودی پروفیشنل لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔