ہند پاک کرکٹ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ سیاستدان ہیں، ایئن چیپل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ہند پاک کرکٹ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ سیاستدان ہیں، ایئن چیپل
ہند پاک کرکٹ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ سیاستدان ہیں، ایئن چیپل

 

 

سڈنی : آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان  کرکٹ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ سیاستدان ہیں۔ سڈنی میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایئن چیپل نے کہا کہ میلبرن سے بہتر ہے باہمی  سیریز  ہند پاک کے گراؤنڈز پر ہو۔ ایئن چیپل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑی آپس میں اچھی طرح ملتے ہیں اور  میں عوام بھی کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کرکٹ مختلف ملکوں کے لوگوں کو قریب لاتی ہے، میرے پاکستان کے کرکٹرز سے اچھے تعلقات رہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب عالم سے آج بھی رابطہ ہے، ہم فیلڈ پر مخالف لیکن فیلڈ سے باہر اچھے دوست ہوا کرتے تھے، کرکٹ سے محبت نے ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب رکھا تھا۔

ایئن چیپل نے مزید کہا کہ پاکستان نے جس طرح جنوبی افریقا سے کھیلا، اس ٹیم کو ایسا ہی کھیلنا چاہیے، ہندوستان کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔

ایئن چیپل نے مزید کہا کہ زمبابوے سے ہارنا، انڈیا کیخلاف بوکھلانا پاکستان جیسی باصلاحیت ٹیم سے ایسی توقع نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لگا کہ ہند پاک سیمی فائنل کھیلیں گے، اب جنوبی افریقا کا چانس ہے۔