پیرا اولمپک: ہندوستان کو ملا ایک اور گولڈ اور سلور

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-09-2021
پیرا اولمپکس
پیرا اولمپکس

 

 

ٹوکیو:ٹوکیو پیرالمپکس میں 11 ویں دن نے ہندوستان کے لیے اچھی شروعات کی۔

شوٹنگ میں منیش نارووال نے گولڈ اور سنگھ راج ادھانہ نے ایس ایچ-1 کیٹگری 50 میٹر ایئر پستول میں سلور میڈل جیتا ہے۔

بیڈمنٹن میں ، ایس ایل-4 میں ، نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس یاتھیراج نے بھی فائنل میں پہنچ کر آج ہندوستان کا دوسرا میڈل یقینی بنایا۔

اس سے قبل پرمود بھگت نے ایس ایل 3 میں کم از کم ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ یقینی بنایا تھا۔

ان کے علاوہ کرشنا نگر بھی ایس ایچ 6 کیٹیگری میں فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

سنگھ راج نے بعد ازاں کہا کہ میں بہت خوش ہوں. قومی پرچم کو اونچا لہراتا دیکھنے کا میرا خواب پورا ہوا۔ جب ہمارا قومی پرچم بلند ہوا اور قومی ترانہ بجایا گیا تو مجھے خوشی ہوئی

 منیش نے شوٹنگ فائنل میں 209.1 اسکور کیا۔ منیش نے فائنل میں 209.1 اسکور کیا جبکہ سنگھ راج نے 207.3 کے سکور کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔ اس سے قبل ، اذانہ 536 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفیکیشن راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر تھا ، جبکہ نارووال 533 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر تھا۔ ادھانا نے 10 میٹر ایئر پستول میں برونز جیتا ہے۔

پرمود نے فوجیہارا کو شکست دی۔ پرمود نے سیمی فائنل میں جاپان کے فوجیہارا ڈائسوکے کو 21-11 ، 21-16 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسری جانب سوہاس نے انڈونیشیا کے فریڈی سیٹیاوان کو 21-9 ، 21-15 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹوکیو میں ہندوستان کے 18 تمغے ہوں گے۔ سوہاس نوئیڈا کے ڈی ایم ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کے لیے تمغے جیت چکے ہیں۔

 پرمود بھگت گولڈ میڈل کے لیے بیتھیل ڈینیئلز سے ٹکرائیں گے۔ بیتھل نے سیمی فائنل میں منوج سرکار کو 21-8 ، 21-10 سے شکست دی۔ اب منوج سرکار کا مقابلہ برونز کے لیے فوجیہارا دایسوکے سے ہوگا۔ دونوں میچز سہ پہر 3 بجے کھیلے جائیں گے۔