عرفان پٹھان کی ٹویٹ پر :سرحد پار ناراضگی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 عرفان پٹھان کی ٹویٹ پر :سرحد پار ناراضگی
عرفان پٹھان کی ٹویٹ پر :سرحد پار ناراضگی

 

 

ممبئی : کھیل ختم ہوگیا مگر تماشہ ابھی باقی ہے۔ یہ کرکٹ کا بخار ہے جو اتر ہی نہیں رہا ہے ۔در اصل دو ہفتوں سے جاری ایشیا کپ سری لنکا کی فتح کے ساتھ گذشتہ شب اپنے اختتام کو پہنچا۔ مبصرین کے پاکستان کو ’فیورٹ‘ قرار دیے جانے کے باوجود ایشیا کے کرکٹ چیمپیئن کا تاج سری لنکا کے سر پر سجا۔

سری لنکا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح اپنے نام کی تو اس پر کئی پاکستانیوں نے انہیں کھلے دل سے مبارک باد دی ۔ ہار کے بعد کچھ نے یہ کہہ کر دل بہلا لیا کہ ’ہمارا فائنل تو اسی دن ہو گیا تھا جب پاکستان انڈیا سے جیتا تھا۔

پاکستان کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرنے پر شائقین نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا، مگر سرحد پار سے تنقید کرکٹ شائقین کو کچھ خاص پسند نہیں آئی تاہم جوابی وار بہت دلچسپ انداز میں کیے گئے۔

ہندوستان کے سابق  کرکٹرعرفان پٹھان نے ایشیا کپ کے فائنل کے بعد ٹویٹ کی: ’اتوار کیسا رہا؟

 جس کے بعد سرحد پار سے شدید ردعمل آنا شروع ہوگیا۔ اس ٹیوٹ کا مطلب سمجھ کرجواب انے لگے۔

پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے اس ٹویٹ کو پاکستان سری لنکا میچ سے جوڑتے ہوئے اس پر پاکستانی کرکٹ شائقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں ’ماضی کے جھروکوں‘ میں جھانکنے کا مشورہ بھی دیا۔

عرفان پٹھان کی ٹویٹ کے جواب میں عینی نقوی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’موصوف گذشتہ اتوار سے صدمے یا حادثے کے بعد دماغ متاثر ہو جانے کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے ہر اتوار کو اب یہی کرنا ہے۔‘

عبداللہ نامی ٹوئٹر صارف نے انڈیا کے کپ سے جلدی باہر ہونے کے ذکر کرتے ہوئے لکھا: ’دونوں فائنلسٹس سے ہارنے کے بعد گھر بیٹھنے سے بہتر۔‘