بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار عالمی چیمپئن کو 33 کروڑ روپے ملیں گے۔ جبکہ رنر اپ کو 16 کروڑ روپے ملیں گے۔ آئی سی سی کی اعلیٰ کرکٹ باڈی کے مطابق اس بار ٹورنامنٹ میں تقریباً 83 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
آئی سی سی نے جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 40 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ایونٹ کے فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر اور سیمی فائنل میں ہارنے والی دو ٹیموں کو آٹھ۔، آٹھ لاکھ ڈالر بطور انعامی رقم دیے جائیں گے۔
اسی طرح گروپ سٹیج پر ورلڈ کپ سے باہر ہوجانے والی چھ ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ گروپ اسٹیج پر ہر میچ جیتنے پر ہر ٹیم کو 40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ ون ڈے ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے انڈیا میں شروع ہو رہا ہے اور کرکٹ کے میگا ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا