وزارت اسپورٹس ایوارڈز 2022 کے لیے نامزدگیاں مدعو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-10-2022
 وزارت اسپورٹس ایوارڈز 2022 کے لیے نامزدگیاں  مدعو
وزارت اسپورٹس ایوارڈز 2022 کے لیے نامزدگیاں مدعو

 

 

بیو دہلی : نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ایوارڈز پورٹل: https://awards.gov.in/

کے ذریعے نیشنل یوتھ ایوارڈ2020-21 کے لیے 15 اکتوبر 2022 سے 6 نومبر 2022 تک نامزدگیاں مدعو کی ہیں۔ ایوارڈ کے لیے رہنما خطوط مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب ہیں ۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند ہر سال 25 افراد تک اور 10 رضاکارانہ تنظیموں کو نیشنل یوتھ ایوارڈ( این واءی اے) سے نوازتی ہے جس کا مقصد نوجوانوں (15 سے 29 سال کی عمر کے درمیان) کو قومی ترقی یا سماجی خدمت کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے تاکہ وہ کمیونٹی کے لیے ذمہ داری کا احساس پیدا کریں اور اس طرح اچھے شہری کے طور پر اپنی ذاتی صلاحیت کو بہتر بنائیں اور قومی ترقی اور/یا سماجی خدمت کے لیے نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے والی رضاکار تنظیموں کی جانب سے کیے گئے شاندار کام کا اعتراف کیا جا سکے۔

یہ ایوارڈ ترقیاتی سرگرمیوں اور سماجی خدمات جیسے صحت، تحقیق اور اختراع، ثقافت، انسانی حقوق کے فروغ، فن و ادب، سیاحت، روایتی ادویات، فعال شہریت، کمیونٹی سروس، کھیل جیسے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کے لیے قابل شناخت بہترین کام اور تعلیمی فضیلت اور اسمارٹ لرننگ کے لیے دیا جاتا ہے۔ ۔

ایوارڈ مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے: • انفرادی: ایک تمغہ، ایک سرٹیفکیٹ اور 1,00,000روپے کا انعام ۔ • رضاکار تنظیمیں: ایک تمغہ، ایک سرٹیفکیٹ اور 3,00,000روپے کا انعام