ہاکی میں میڈل کا جشن : شاباشی اور مبارک باد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-08-2021
ہندوستانی ہاکی ٹیم کی شاندار فتح
ہندوستانی ہاکی ٹیم کی شاندار فتح

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ہاکی کی ٹیم نے ایک تاریخ رقم کی ہے، اس کامیابی پر پورے ہندوستان میں جشم کا ماحول ہے۔ اس کے علاوہ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گھر پر میڈیا اور لوگوں کا جم غفیر لگا ہوا ہے۔ لوگ کھلاڑیوں کے گھر پر جا رہے ہیں اور اہل خانہ کو مبارک باد دے رہے ہیں۔ 

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے 41 سال بعد اولمپکس میں ملک کے لیے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ ٹیم انڈیا نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں جرمنی کو 5-4 سے شکست دی۔ نہ صرف پورے ملک میں ، بلکہ پوری دنیا میں ، ہندوستانی ہاکی ٹیم 1980 کے بعد ، یعنی 4 دہائیوں کے بعد ایک بار پھر زیر بحث آئی۔ ٹیم کی محنت اہم ہے۔۔ خیال رہے کہ اس ہاکی ٹیم کے لیے ریاست اڈیشہ کا ذکر ضروری ہے کہ یہی وہ ریاست ہے جو نہ صرف ٹیم کو اسپانسر کرتی ہے بلکہ ریاستی حکومت کی جانب سے کھیل کے میدان ،کھیلوں کے سامان سے لے کر پریکٹس تک تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔

ہاکی ٹیم کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم، صدر، وزیر داخلہ، وزیردفاع اور وزیرکھیل سمیت مختلف قومی رہنماؤں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا ہے کہ  مبارک ہندوستان! حوصلہ سے بھرا افزائی سے بھرا ہوا ہندوستان! فخریہ ہندوستان! ٹوکیو میں ہاکی ٹیم کی شاندار فتح پوری قوم کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ یہ نیا ہندوستان ہے ، اعتماد سے بھرا ہوا ہندوستان۔ ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو 41 سال بعد ہاکی میں اولمپک میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ ٹیم نے غیر معمولی مہارت ، لچک اور جیت کا عزم ظاہر کیا۔ یہ تاریخی فتح ہاکی میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور نوجوانوں کو کھیل میں آگے بڑھنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دے گی۔

پارلیمنٹ

 لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی جانب سے ہاکی ٹیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کیا۔

امت شاہ

وزیرداخلہ امت شاہ نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا ہے کہ آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

انوراگ ٹھاکور

وزیرکھیل انوراگ ٹھاکور نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے، آپ نے والمپک کی تاریخ  رقم کی ہے۔