مراکش کی جیت: سفیان بوفال کا اپنی والدہ کے ساتھ گراؤنڈ میں رقص

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-12-2022
مراکش کی جیت: سفیان بوفال کا اپنی والدہ کے ساتھ گراؤنڈ میں رقص
مراکش کی جیت: سفیان بوفال کا اپنی والدہ کے ساتھ گراؤنڈ میں رقص

 

 

دوحہ: قطر کے الثمامہ سٹیڈیم میں مراکش، پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقن اور عرب ٹیم بن گئی ہے۔ مراکش شمالی افریقہ کا مسلم اکثریتی ملک ہے اور اس کی جیت پر عرب دنیا میں بھی اس وقت جشن کا سماں دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اس جشن کی جھلک سوشل میڈیا پر بھی نظر آ رہی ہے۔ کھیلوں پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی ساج صادق نے ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں مراکش کے کھلاڑی زمین پر سجدہ ریز ہو کر جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

مراکش کی جیت کے بعد ان کے کھلاڑی سفیان بوفال اپنی والدہ کو گراؤنڈ میں لے آئے اور ان کے ساتھ والہانہ انداز میں ناچتے ہوئے جیت کا جشن منایا، جسے صارفین نے بہت پسند کیا۔ ٹام فرینکلن نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں سفیان بوفال کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’انہیں اپنی والدہ سے بھرپور محبت ہے۔

 

 

جرمن فٹ بال میسوت اوزل نے مراکش کی جیت کو براعظم افریقہ اور مسلم دنیا کے لیے ایک ’کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’اچھا لگا دیکھ کر کہ جدید فٹ بال میں ایک دیو مالائی کہانی ممکن ہے۔‘