عمران کے نام مودی کا ٹیوٹ: کیون پیٹرسن ہوگئے خوش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2021
ہند ۔ پاکک  کرکٹ کا ایک انگلش  دیوانہ
ہند ۔ پاکک کرکٹ کا ایک انگلش دیوانہ

 

 

 نئی دہلی۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد 20 مارچ کو وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس کے ردعمل میں کیون پیٹرسن نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ نریندر مودی کی عمران خان کو لکھی گئی ٹویٹ سے مجھے خوشی ہوئی۔

کیونکہ پیٹرسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے میدان میں اور باہر اکٹھے ہونے کے خواب کو تعبیر مل سکے گی،

اس سال نے ہمیں دکھا دیا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ سابق انگلش آل راؤنڈر نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات آگے بڑھنے اور ہند۔پاک سیریز کی امید بھی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے لئے ٹوئٹر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر بھی نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔