سنیے: بابر نے کیا کہا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-11-2021
سنیے: بابر اعظم نے کیا کہا ہار کے بعد
سنیے: بابر اعظم نے کیا کہا ہار کے بعد

 

 

دبئی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس شکست سے ہمیں سیکھنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے ، کوئی نہ کہہ اس نے ایسا کردیا اس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا یونٹ ٹوٹنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا لیکن کپتان ہونے کے ناطے میں سب کو بیک کرتا ہوں۔

اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم آسٹریلوی قلعہ فتح نہ کرسکی، ورلڈ کپ سے باہر بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور آگے کرکٹ میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ہر میچ میں ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی کپتان کو اپنی ٹیم سے یہی توقع ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔