کوہلی دل کے بہت قریب ہیں- ثقلین مشتاق

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2022
کوہلی دل کے بہت قریب ہیں- ثقلین مشتاق
کوہلی دل کے بہت قریب ہیں- ثقلین مشتاق

 

 

دبئی:پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ایک انٹرویو میں ویراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں سے بہتر کون ہے اس پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ جب ان سے ان کا پسندیدہ نام پوچھا گیا تو انہوں نے بابر کا انتخاب کیا لیکن کوہلی کے بارے میں خاص تبصرہ کیا۔

سوال کے جواب میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ اوہ… یقیناً میں بابر کا انتخاب کروں گا… لیکن ویراٹ میرے دل کے بھی بہت قریب ہیں۔ لیجنڈری سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے بھی ان دو عظیم کرکٹرز کے بارے میں اپنی رائے بتائی۔ انہوں نے کہا، 'میں ویراٹ کوہلی کو پسند کرتا ہوں۔ وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے اور میرے بیٹے کا بھی پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

جب سے بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں مسلسل پرفارمنس سے شہرت کی بلندی پر پہنچے، تب سے ان کا موازنہ ہندوستان کے ویراہےٹ کوہلی سے کیا جاتا ہے۔ کرکٹ شائقین کوہلی کو کلاسک کور ڈرائیو کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ بابر کے ترکش میں بھی زبردست کور ڈرائیو ہے۔ دونوں نے عالمی کرکٹ میں شاندار اننگز کھیلی ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جو 'کوہلی بمقابلہ بابر' کی بحث کو آگے بڑھاتی ہے۔ دونوں کے درمیان موازنہ ہوتا ہے اور شائقین  ہیں۔کہ  اعدادوشمار کے ساتھ یہ ثابت کرکرتے ہیں۔ کہ کون بہتر ہے-

ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے پہلے، بابر نے کوہلی کے لیے ٹویٹ کر کے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا تھا۔ ویراٹ کوہلی نے نومبر 2019 کے بعد جمعرات 8 ستمبر 2022 کو، یعنی 1020 دن بعد پہلی بار تین ہندسوں کو چھوا۔ ویراٹ کوہلی نے افغانستان کے خلاف 61 گیندوں پر 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی 71 ویں بین الاقوامی سنچری اسکور کی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ ان کی پہلی سنچری بھی تھی