جانیے ! کیا ہے ورلڈ کپ 2023میں خاص

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-10-2023
جانیے ! کیا ہے ورلڈ کپ 2023میں خاص
جانیے ! کیا ہے ورلڈ کپ 2023میں خاص

 



آواز دی وائس :نئی دہلی 

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز ہوگیا ہے ،دنیا کی نظریں ہندوستان پر مرکوز ہیں ،کرکٹ کی بادشاہت کے لیے اس بڑی جنگ میں دس ممالک آپس میں بھڑیں گے ۔ ہر ورلڈ کپ کچھ نہ کچھ خاص یادیں چھوڑ جاتا ہے ۔بہرحال  اس ورلڈ کپ کی سب سے منفرد بات یہ ہوگی کہ بیشتر ٹیموں کے کپتان پہلی بار عالمی کپ میں اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

آئی سی سی کے تحت 13 واں ایک روزہ ون ڈے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں جو سب سے منفرد اور انوکھی بات سامنے آ رہی ہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں (علاوہ 1975 کا ورلڈ کپ کہ وہ ٹورنامنٹ پہلی بار کھیلا گیا تھا) پہلی بار کسی عالمی کپ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان پہلی بار اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ گزشتہ ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ میں کھیلا گیا تھا اس ورلڈ کپ میں جن کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کی کپتانی کی تھی ان میں سے اس وقت کوئی بھی اپنی ٹیم کی قیادت نہیں کر رہا ہے۔

ہندوستان نے ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ رواں برس روہت شرما ٹیم کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔

سن 2019 کے ورلڈ کپ کا ٹیموں کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے سپرد تھی جب کہ اب بابر اعظم گرین شرٹس کے کپتان ہیں۔

انگلینڈ نے گزشتہ ورلڈ کپ اوئن مورگن کی قیادت میں جیتا تھا تاہم اس بار جوز بٹلر کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

آسٹریلیا ٹیم نے گزشتہ ورلڈ میں ایرون فنچ کی کپتانی میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جب کہ اس مرتبہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز میگا ایونٹ میں کینگروز کو میدان میں اتاریں گے۔

گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کی بات کی جائے اس میں ان کی کپتانی کین ولیمسن نے کی تھی۔ اس بار بھی ولیمسن کپتان ہیں ۔

گزشتہ میگا ایونٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کی کمان مشرفی مرتضیٰ کے سپرد تھی اس بار یہ بوجھ تمیم اقبال اٹھائیں گے۔

اسی طرح 2019 کے ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی کپتانی آل راؤنڈر گل بدین نائب نے کی تھی لیکن اس مرتبہ ون ڈے کرکٹ کے عالمی کپ میں افغانستان کی کمان حشمت اللہ شاہدی کی پاس ہوگی۔

 سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کپتانی بالترتیب داسن شناکا اور شائے ہوپ کریں گے جبکہ پچھلے ورلڈ کپ میں دیموتھ کرونارتنے اور جیسن ہولڈر اپنی اپنی ٹیم کے کپتان تھے۔