جامعہ ملیہ : ہرشتا نے جیتا چاندی کا تمغہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-10-2021
 ہرشتا شکلا
ہرشتا شکلا

 

 

 نئی دہلی : ہرشتا شکلا ایم۔اے ڈولپمنٹ ایکسٹنشن سمسٹر سوم ڈپارٹمنٹ آف ایڈلٹ اینڈ کنٹی نوئنگ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹنشن (ڈی اے سی ای ای)نے کل ہریانہ اسٹیٹ کے دوسرے اہم خواتین باکسنگ چمپئن شپ 2021-22میں چاندی کا تمغہ حاصل کیاہے۔

واضح رہے کہ ہریانہ باکسنگ سنگھ نے فلائی ویٹ زمرہ (۴۵ کلوگرام تا ۷۵ کلوگرام) کا انعقاد کیا تھا۔ ڈاکٹر شکھا کپورصدر ئشعبہ ڈی اے سی ای ای نے بتایا کہ ہرشتا تعلیم اور کھیل دونوں کا بہترین امتزاج ہیں۔ انھوں نے سمسٹراول میں اپنی جماعت میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ جامعہ برادری نے ہرشتا کو ان کی شاندار کامیابی کے لیے مبارک باد دی اور مستقبل میں مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کو اظہار کیا۔امید ہے کہ ان سے تمام طلبہ خاص طورپر لڑکیاں بھی تعلیم اور کھیل میں ایک ساتھ بہتر مظاہرہ کرنے کی تحریک حاصل کریں گی۔