آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو لگاتار 8ویں شکست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2022
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو لگاتار 8ویں شکست
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو لگاتار 8ویں شکست

 

 

 آواز دی وائس :ممبئی انڈینس کو اتوار کو آئی پی ایل میں لگاتار آٹھواں میچ ہارنا پڑا۔ ممبئی کو 169 کا ہدف ملا تھا۔ جواب میں ٹیم 132/8 سکور کر سکی اور میچ ہار گئی۔ کپتان روہت شرما (39) ٹاپ اسکورر رہے، جب کہ تلک ورما نے 38 رنز بنائے۔ ایل ایس جی کی جانب سے کرونل پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی کے لیے کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ انہوں نے اچھی شروعات کی، لیکن 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ میچ میں سوریہ کمار یادیو سے بھی کافی امیدیں تھیں لیکن ان کے بلے سے صرف 7 رنز ہی نکلے۔ انہیں آیوش بدونی نے آؤٹ کیا۔ یہ آئی پی ایل میں بدونی کی پہلی وکٹ ہے۔

 اس کے ساتھ ہی ایشان کشن ایک بار پھر بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ انہوں نے 20 گیندوں میں صرف 8 رنز بنانے کے بعد روی بشنوئی کو اپنی وکٹ دی۔ ایشان کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیولڈ بریوس بھی کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

کپتان کے ایل راہل نے لکھنؤ کے لیے آئی پی ایل کی چوتھی سنچری بنائی۔ انہوں نے 62 گیندوں پر 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے بلے سے 12 چوکے اور 4 چھکے لگے۔

 منیش پانڈے کے 22 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد اسٹونیس اور کرونل نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ دونوں سے بڑی اننگز کی توقع تھی لیکن اسٹوئنس کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔ اسی وقت دیپک ہڈا سے پہلے بیٹنگ کے لیے بھیجے گئے کرونال پانڈیا صرف 1 رن بنا سکے۔ دونوں اس سیزن میں بلے سے کچھ خاص نہیں کر پائے ہیں۔

اسی دوران دیپک ہڈا کا بیٹ بھی میچ میں نہیں چلا اور وہ صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

لوکیش راہول اور منیش پانڈے نے دوسری وکٹ کے لیے 47 گیندوں میں 58 رنز جوڑے۔ کیرون پولارڈ نے منیش کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ وہ 22 گیندوں پر 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ان کا کیچ شارٹ فائن لیگ ریلی میریڈیتھ نے پکڑا۔

 ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی لکھنؤ کی شروعات خراب رہی۔ چوتھے اوور میں کوئنٹن ڈی کاک (10) نے اپنی وکٹ بمراہ کو دی۔ پاور پلے تک ممبئی کا ایل ایس جی پر غلبہ رہا۔ لکھنؤ نے پہلے 6 اوور میں 32/1 اسکور کیا۔ پہلی 36 گیندوں میں ٹیم نے صرف 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔