آئی پی ایل: کرکٹرز وطن واپسی کے انتظامات خود کریں، آسٹریلوی وزیراعظم

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-04-2021
خود گئے۔خود آو
خود گئے۔خود آو

 

 

ہندوستان میں کورونا وائرس کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر آسٹریلیا نے ہندوستان سے فلائٹ آپریشن 15 مئی تک بند کردیا۔آسٹریلوی وزیر اعظم نے انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں کھلاڑی انفرادی حیثیت میں شریک ہیں ، اس لیے وہ وطن واپسی کے انتظامات خود کریں۔ ممبئی انڈینز سے کھیلنے والے کرس لین نے کرکٹ آسٹریلیا سے آئی پی ایل کے اختتام پر کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کرنے کی درخواست کی تھی۔تین آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو ٹائی، کین رچرڈسن اور ایڈم زیمپا آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔