آئی پی ایل : چنئی نے ممبئی انڈینس کو ہرایا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2023
آئی پی ایل : چنئی    نے ممبئی انڈینس کو ہرایا
آئی پی ایل : چنئی نے ممبئی انڈینس کو ہرایا

 

ممبئی:  چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں سیزن کا پہلا ایل کلاسیکو جیت لیا ہے۔ ٹیم نے لیگ کے 1000ویں میچ میں 5 بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ رویندرا جدیجا نے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اجنکیا رہانے نے 19 گیندوں پر ٹورنامنٹ کی تیز ترین ففٹی اسکور کی۔ دونوں ہی سی ایس کے کی جیت کے ہیرو تھے۔ 

چینی سپر کنگسنے ممبئی انڈینس کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر 5 سال بعد  آی پی ایل میچ میں شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی چنئی پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ 

وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی نے 20 اوور میں 8 وکٹ پر 157 رنز بنائے۔ جواب میں چنئی نے ہدف 18.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا