ہندوستان نے بنگلہ دیش میں 7 سال بعد ون ڈے جیتا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-12-2022
ہندوستان نے بنگلہ دیش میں 7 سال بعد ون ڈے جیتا
ہندوستان نے بنگلہ دیش میں 7 سال بعد ون ڈے جیتا

 

 

ہندوستان نے 7 سال بعد 12 دسمبر 2022 کو بنگلہ دیش میں ایک ون ڈے میچ جیتا۔ ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 3 میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں 227 رنز سے شکست دے دی۔ اس سے قبل ہندوستان نے بنگلہ دیش میں 24 جون 2015 کو ایک روزہ بین الاقوامی میچ جیتا تھا۔

پھر میرپور میں میزبان ٹیم کو 77 رنز سے شکست دی۔ رنز کے لحاظ سے یہ ہندوستان کی ون ڈے میں تیسری سب سے بڑی جیت ہے۔ آج کے میچ کی بات کریں تو چٹگرام کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

ہندوستان نے ایشان کشن کی ڈبل سنچری اور ویرات کوہلی کی سنچری کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 409 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 34 اوورز میں 182 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی

ایشان کشن کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایشان کشن نے 131 گیندوں پر 210 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی نے 91 گیندوں میں 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی کی یہ 72ویں بین الاقوامی سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ ون ڈے کرکٹ میں ان کی 44ویں سنچری ہے

ہندوستان کی طرف سے شاردول ٹھاکر نے سب سے زیادہ (5-0-30-3) وکٹیں لیں۔ اکشر پٹیل (5-0-22-2) اور عمران ملک (8-0-43-2) نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج (5-0-27-1)، کلدیپ یادیو (10-1-53-1) اور واشنگٹن سندر (1-0-2-1) بھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

دیکھیں بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس (29)، شکیب الحسن (43)، یاسر علی (25)، محمود اللہ (20)، تسکین احمد (17) اور مستفیض الرحمٰن (13) ہی دوہرے ہندسوں تک پہنچنے والے واحد کھلاڑی تھے ۔ بنگلہ دیش نے اس میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم 2 تبدیلیوں کے ساتھ میچ میں داخل ہوئی۔ اس سیریز میں بنگلہ دیش کے کپتان نے 3 میچوں میں تینوں ٹاس جیتے ہیں۔