ون ڈے میں ہندوستان بن گیا نمبر ون

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-09-2023
ون ڈے میں ہندوستان بن گیا نمبر ون
ون ڈے میں ہندوستان بن گیا نمبر ون

 



موہالی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم ہندوستان نے ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹس میں پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔ ہندوستان نے موہالی ون ڈے میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ آئی سی سی رینکنگ کی تاریخ میں ہندوستان کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ٹیم ہندوستان اب ٹی 20 اور ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں بھی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔

 آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں شکست دینے کے بعد ہندوستان نے روایتی حریف پاکستان کو پہلی پوزیشن سے ہٹا دیا۔ ہندوستان 116 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، پاکستان 115 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا کی ریٹنگ میں کمی ہوئی ہے اور وہ 111 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹاپ 5 کی بات کریں تو جنوبی افریقہ 106 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ 105 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

 موہالی میں ہونے والے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم محمد شامی کی عمدہ بالنگ کی بدولت 50 اوورز میں 276 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ڈیوڈ وارنر 52 اور جاش انگلس 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شامی نے 51 رنز کے عوض پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔
ہندوستان نے اس میچ میں اپنے سٹار بیٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو نہیں کھلایا اور کپتانی کی ذمہ داری کے ایل راہُل نے نبھائی۔
 277 رنز کے ٹارگٹ میں ہندوستانی بیٹرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور روتوراج گائکواڈ 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شبھمن گل نے بھی 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہُل 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور سوریا کمار یادو 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یوں ہندوستان نے اپنے بیٹرز کی چار نصف سینچریوں کی بدولت 277 کا ہدف 49 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آئی سی سی کی نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ کے مطابق ہندوستان پہلے، پاکستان دوسرے، آسٹریلیا تیست، جنوبی افریقہ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز 10 ویں نمبر پر ہے
 ایشیا کپ میں ہندوستان کو بھی یہ موقع ملا
ورلڈ کپ کی میزبانی سے عین قبل آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم کے لیے تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بڑھانے کی بھی صورت حال ہے۔ موہالی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ہندوستان کی شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ کمبی نیشن کے نتیجے میں کینگروز کے خلاف یہ فتح ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ ایشیا کپ میں ہندوستان کو بھی یہ موقع ملا تھا لیکن وہاں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست نے کام بگاڑ دیا۔