ہندوستان نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے ہرایا- مسلسل تیسری ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-12-2023
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے ہرایا- مسلسل تیسری ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے ہرایا- مسلسل تیسری ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی

 

 رائے پور :ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے یکم دسمبر 2023 کو رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری ٹی20 سیریز جیت لی۔

ہندوستان آخری بار فروری 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف دو طرفہ ٹی20 سیریز ہار گیا تھا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف دسمبر 2020 اور ستمبر 2022 میں بالترتیب 2-1، 2-1 سے T20 سیریز جیت لی۔ یہی نہیں، ہندوستان ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچ (135) جیتنے والی ٹیم بن گئی۔
۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔ ایک وقت میں ہندوستان کا اسکور 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر 167 رنز تھا لیکن اس کے بعد وہ اگلی 9 گیندوں پر صرف 7 رنز بناسکے اور 5 وکٹیں گنوا بیٹھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین  سب سے کامیاب رہے۔ انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن بہرنڈورف اور تنویر سنگھا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستان کی جانب سے رنکو سنگھ نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ یشسوی جیسوال 37، جیتیش شرما 35 اور رتوراج گائیکواڈ 32 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادیو نے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کیں۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ مکیش کمار، ارشدیپ سنگھ کی جگہ دیپک چاہر، تلک ورما کی جگہ شریاس آئیر اور ایشان کشن کی جگہ جیتیش شرما پلیئنگ الیون کا حصہ بنے۔ آسٹریلوی ٹیم 5 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری۔ مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، جوش انگلیس، رچرڈسن اور نیتھن ایلس پلیئنگ الیون سے باہر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔