ہند اور جنوبی افریقہ میچ : گراؤنڈ میں سانپ نکل آیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2022
ہند اور جنوبی افریقہ میچ : گراؤنڈ میں سانپ نکل آیا
ہند اور جنوبی افریقہ میچ : گراؤنڈ میں سانپ نکل آیا

 

 

گوہاٹی: ہندوستان  اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ نکل آیا۔ گوہاٹی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سانپ اس وقت نظر آیا، جب میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کر رہی تھی اور 7 اوور مکمل ہوگئے تھے۔

گراؤنڈ میں سانپ کی موجودگی پاکر میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا تھا انتظامیہ کی جانب سے سانپ کو باہر نکالے جانے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اس سے قبل بدھ کو کھیلے جانیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔