اظہر الدین کی نظر میں پنت مستقبل کا کپتان ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-04-2021
اظہر کی پیشین گوئی
اظہر کی پیشین گوئی

 

 

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین محسوس کرتے ہیں کہ جارحانہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشپھ پنت مستقبل کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔ جیسا کہ انھوں نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران نہ صرف تمام طرز کی کرکٹ میں شاندار مظاہرے کئے ہیں بلکہ ٹیم میں اپنے مقام کو مستقل کرنے کی بھی بہتر کوشش کی ہے۔

پنت اِس وقت رواں ماہ شروع ہونے والے آئی پی ایل 2021 ءمیں دہلی کیاپٹلس کی قیادت کررہے ہیں کیوں کہ مستقل کپتان شریاس ایئر زخمی ہوکر ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔