عمران ملک: انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا قدم ۔ ’انڈیا اے ‘ میں شمولیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-11-2021
عمران ملک: انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا قدم ۔ ’انڈیا اے ‘ میں شمولیت
عمران ملک: انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا قدم ۔ ’انڈیا اے ‘ میں شمولیت

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

جموں کے نوجوان فاسٹ بالرعمران ملک کو اب انٹر نیشنل کرکٹ میں پہلا قدم رکھنے کا موقع مل گیا ہے۔ جو پچھلے دنوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیٹ بالر کو آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے منگل کو انڈیا اے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم کی کمان پرینک پنچال کو سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں پرتھوی شا، راہول چاہر، نودیپ سینی جیسے نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملک کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔

عمران ملک نے انڈیا پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے تیز ترین گیند پھینکی تھی۔ جس کی رفتار152.95 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کا نیٹ بالر بھی منتخب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

جا نیے: ایک پھل فروش کا بیٹا عمران ملک کیسے بنا فاسٹ بالر

عمران ملک نے آئی پی ایل اور پھر جموں و کشمیر کے سید مشتاق علی طافی میں اپنی شاندار بالنگ سے سلیکٹرز کی توجہ مبذول کرائی تھی۔ عمران ملک نے سید مشتاق علی ٹرافی میں چار میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کی تھی۔ 21 سالہ نوجوان نے اب تک اپنے کیریئر میں لسٹ اے میں مزید آٹھ ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔

 ملک نے ویراٹ کوہلی کو بھی اپنی فاسٹ بالنگ سے متاثر کیا۔ شہر کے گجر نگر کے رہائشی عمران ملک اب جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی تیز گیند بازی سے سب کو متاثر کریں گے۔ انڈیا اے پہلا چار روزہ میچ بلوم فاونٹین میں 23-26 نومبر، دوسرا 29 نومبر سے 2 دسمبر اور تیسرا 6 سے 9 دسمبر تک کھیلے گی۔