آئی سی سی ٹور پروگرام:پاکستان کے میچز بنگلہ دیش سے بھی کم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2022
آئی سی سی ٹور پروگرام:پاکستان کے میچز بنگلہ دیش سے بھی کم
آئی سی سی ٹور پروگرام:پاکستان کے میچز بنگلہ دیش سے بھی کم

 

 

لندن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) 2023 سے 2027 تک کے لیے پاکستان کے حصے میں صرف 27 ٹیسٹ میچز آئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 2023 سے 2027 تک 27 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ میچز کی یہ تعداد بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچز سے بھی کم ہے۔ اگر ٹیسٹ میچز کی تعداد دیکھی جائے تو اس میں انگلینڈ کو 43، آسٹریلیا کو 40، انڈیا کو 38، بنگلہ دیش کو 34، نیوزی لینڈ کو 32، جنوبی افریقہ کو 28، پاکستان کو 27 جبکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو 25، 25 ٹیسٹ میچز ملے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم 12 ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جن میں تین ٹیسٹ میچز کی صرف تین سیریز رکھی گئی ہیں جبکہ بقیہ 9 سیریز دو دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی تین میں سے دو سیریز انگلینڈ اور ایک سیریز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2025 میں صرف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی اور یہ ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جائے گی۔ آئی سی سی کے ایف ٹی پی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کم میچز ہونا کوئی پہلی بار نہیں ہورہا، اس سے قبل 2008 میں پاکستان نے پورے سال میں ایک ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔ کرکٹ کے ماہرین کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان باہمی سیریز نہ ہونے کے باعث پاکستان کو کم سے کم 6 ٹیسٹ میچز کا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان اور انڈیا ٹیسٹ میچ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ہی کھیل سکتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام میں صرف 27 ٹیسٹ میچز ملنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

حمزہ شیخ لکھتے ہیں کہ ’پاکستان کے لیے صرف 27 ٹیسٹ، پاکستان کے لیے یہ ایف ٹی پی بدترین ہے، پی سی بی پھر سے مایوس کن رہا ہے۔‘

انیتا راجپوت کہتی ہیں کہ ’پاکستان کا ایف ٹی پی دیکھنے کے بعد بابراعظم کے لیے بہت برا لگ رہا ہے