ایر فورس سے کرکٹ تک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-01-2022
بنگلہ دیش :عبادت حسین ایر فورس سے کرکٹ تک
بنگلہ دیش :عبادت حسین ایر فورس سے کرکٹ تک

 

 

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کرکٹ کی تاریخ میں 5 جنوری کی تاریخ ہمیشہ کے لیے درج ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے نہ صرف پہلی بار نیوزی لینڈ میں فتح حاصل کی بلکہ گزشتہ 17 میچوں سے ناقابل تسخیر ثابت ہونے والی موجودہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کو ان کے ہی گھر پر شکست دی۔

بنگلہ دیش کی اس تاریخی فتح کے سب سے بڑے ہیرو فاسٹ بالر عبادت حسین ثابت ہوئے۔ دوسری اننگز میں انہوں نے صرف 7 گیندوں پر نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر لا کھڑا کیا۔ عبادت نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

 جانئے عبادت حسین کون ہے؟

عبادت حسین کی عمر اس وقت 27 سال ہے اور وہ بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں پیدا ہوئے۔ عبادت حسین نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو نیوزی لینڈ کے خلاف 28 فروری 2019 کو کیا تھا۔ وہ اب تک 11 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں ان کے نام 18 وکٹ ہیں۔

بنگلہ دیشی ایر فورس میں تھے عبادت

عبادت حسین اپنے ملک کی فضائیہ میں رہ چکے ہیں۔ ان کی عمر صرف 27 سال ہے اور وہ آسٹریلیا کے لیجنڈ فاسٹ بالر بریٹ لی کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

 نیوزی لینڈ کے خلاف اس ٹیسٹ میچ میں دنیا نے دیکھا کہ عبادت حسین وکٹ لینے کے بعد سیلوٹ کرتے ہیں۔