ثانیہ مرزا کو کیریئر کے آخری میچ میں شکست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
’ٹینس کی تاریخ آپ کے بغیر نامکمل،‘ ثانیہ کو آخری گرینڈ سلام میں شکست
’ٹینس کی تاریخ آپ کے بغیر نامکمل،‘ ثانیہ کو آخری گرینڈ سلام میں شکست

 

 

سڈنی :  ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست کھا چکے ہیں۔ یہ ثانیہ مراز کے کیریئر کا آخری گرینڈ سلام ہے۔ جمعے کو ثانیہ مراز اور روہن بوپنا کو برازیلن جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ثانیہ مرزا پہلے ہی اعلان کرچکی تھیں کہ آسٹریلین اوپن 2023 ان کے کیریئر کا آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ہوگا۔

 

فائنل میں شکست کے بعد ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’میرا کیریئر میلبرن میں شروع ہوا تھا اور میں اپنے گرینڈ سلام کیریئر کا اختتام اس سے بہتر سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔‘ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہے اور اس میچ کے دوران ان کا بیٹا بھی ٹینس کورٹ میں میچ دیکھنے کے لیے موجود تھا۔ اس دوران بات کرتے ہوئے وہ اشکبار بھی نظر آئیں۔ اس حوالے سے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’روڈ لیور ارینا میرے لیے ہمیشہ ہی خاص رہا ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہاں اپنے بیٹے کے سامنے گرینڈ سلام کا فائنل کھیل سکوں گی۔

 

پاکستان کے سابق کرکٹر اور کپتان وقار یونس نے گرینڈ سلام کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو مبارکباد دی اور لکھا ’ثانیہ مرزا کے بارے میں جب سوچیں تو آپ کے ذہن میں کیا الفاظ آتے ہیں؟ میرے ذہن میں جذبہ، استقامت اور سخت محنت جیسے الفاظ آتے ہیں۔‘

 

اداکار رتیش دیش مکھ نے ثانیہ مرزا کے لیے لکھا کہ ’ٹینس سٹار نے دنیا بھر میں انڈیا کے لیے فخر کا باعث رہی ہیں۔‘