غوث محمد:ہندوستانی ٹینس میں پہلی سنسنی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-02-2022
غوث محمد:ہندوستانی ٹینس میں پہلی سنسنی
غوث محمد:ہندوستانی ٹینس میں پہلی سنسنی

 


awazthevoice

ثاقب سلیم،نئی دہلی

سال 1932 تھا، ملیح آباد (اتر پردیش) کا ایک 16 سالہ لڑکا اپنے والد کے پاس گیا اور 30 ​​روپے مانگے جو کہ ان دنوں بظاہر بہت بڑی رقم تھی۔ باپ نے پوچھا کہ اتنے پیسوں کی ضرورت کیوں ہے؟ لڑکے نے جواب دیا، "میں کھیلنے کے لیے ٹینس کا سامان خریدوں گا"، باپ نے اس لڑکے سے پوچھا، "کھیل کر کیا کرو گے؟

اس پر لڑکے نے جواب دیا، ’’میں ہندوستان کا نمبر ایک کھلاڑی بنوں گا اور آپ کو ایک قابل فخر باپ بناؤں گا‘‘۔

باپ نے اسے پیسے دیے اور لڑکے نے 4 سال کے اندر ہندوستانی ٹینس کا نمبر ایک پلیئر بن کر دکھا دیا۔ کامیابی کا سفر اس کے آگے بھی جاری رہااور ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے سنگلز کھلاڑی بن کر اپنے ملک کا نام روشن کیا۔

یہ لڑکا غوث محمد تھا اور ہندوستان کا پہلا ٹینس سنسنیشن یعنی سنسنی تھا۔

غوث محمد ریاست اترپردیش کے ضلع ملیح آباد کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اپنے زمانے کے زیادہ تر متمول مسلمانوں کی طرح، ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور برطانوی حکومت کے ساتھ 'باعزت' سرکاری ملازمت حاصل کریں۔ اس مقصد کے لیے انھیں اپنے دو بھائیوں کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں پڑھنے کے لیے بھیجا گیا۔

تاہم وہ لڑکا کھیلوں میں زیادہ دلچسپی لیتا تھا اور پڑھائی اسے دشواری ہوتی تھی۔ 1929 میں جب آبائی شہر گئے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کے والد ٹینس کھیل رہے ہیں۔

یہ پہلی نظر والی محبت تھی، جوغوث کو اس کھیل سے ہوگئی۔ اے ایم یو میں واپسی پر اس نے ٹینس کھیلنا شروع کیا۔ اے ایم یو میں پروفیسر حیدر خان نے انہیں اس کھیل کو سنجیدگی سے لینے پر آمادہ کیا۔

ان کے اصرار پر غوث نے اپنا سامان خود خریدا۔ اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ غوث جلد ہی سوہن لال اور افتخار جیسے قومی چیمپئنز کو شکست دے رہے تھے۔ 1936 میں، صرف چار سال سنجیدہ ٹینس کھیلنے کے بعد، غوث قومی چیمپئن بن گئے۔

سنہ 1938 کی ایک صبح، ہندوستان، ایک نوآبادیاتی ملک جو کوئی کھیل نہیں بلکہ ہاکی کھیلنے کے لیے جانا جاتا ہے، ایک حیران کن خبر پڑھ کر بیدار ہوا کہ ایک ہندوستانی ٹینس کھلاڑی نے ٹینس کے عظیم ڈان بج کو ایک سیٹ پر شکست دی تھی۔

غوث محمد نے بعد میں ایک انٹرویو میں یاد کیا کہ اس وقت تک ڈان بج کو فرنچ اوپن میں ایک بھی سیٹ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ اس خبر نے ٹینس کی دنیا میں طوفان برپا کردیا۔ غوث کو ٹینس کی دنیا میں بڑی توپ کہا جاتا تھا۔ غوث، درحقیقت، اس امید پر پورا اترے جب اگلے سال ومبلڈن کے سنگلزمیں جلوہ دکھایا۔ حالانکہ کوارٹر فائنل میں بابی رگس کے ہاتھوں شکست ہوئی، جو اس ٹورنامنٹ کے حتمی فاتح تھے۔

غوث اس وقت 23 سال کے تھے۔ ٹینس ماہرین کا خیال تھا کہ ہندوستان نے ٹینس کے ایک عظیم کھلاڑی کو پیدا کیا ہے جو کئی ٹائٹل جیتنے کے لیے آگے بڑھے گا۔ لیکن تقدیر کے دوسرے منصوبے تھے۔ اسی سال عالمی جنگ شروع ہوئی اور ومبلڈن سمیت گرینڈ سلیم اگلے چھ سال تک معطل رہے۔ ایک امید افزا ٹینس کیریئر جنگ کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔

ٹی وی کی معروف شخصیت منوہر سبرامنیم کے خیال میں غوث نے ہندوستان کو ٹینس کی دنیا کے نقشے پر پہنچا دیا اور اس کے لیے تمام ٹینس کھلاڑیوں کو ان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ غوث کو ان کی قوم کے لیے خدمات کے لیے 1971 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ 1982 میں اپنی آخری سانس تک، غوث نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کرتے رہے، جن میں سے کئی نے ملک کا نام روشن کیا۔