انگلینڈ:دورہ پاکستان سے قبل 3 کرکٹرز، عملے کے 4 اراکین کو کورونا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2021
بری خبر
بری خبر

 

 

  لندن: پاکستان کے دورے سے قبل ہی انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں کو کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ اس کا انکشاف انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کیا ۔ جس کے مطابق تین کھلاڑیوں اور عملے کے 4 اراکین کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے ون ڈے کے تین کھلاڑیوں اور انتظامی ٹیم کے چار ممبران نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا۔

’پبلک ہیلتھ انگلینڈ، پبلک ہیلتھ ویلز اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد 4 جولائی سے آئیسولیشن میں ہیں اور برطانوی حکومت کے قرنطینہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں‘۔ای سی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے دیگر ممبران کو قریبی رابطے کی وجہ سے آئی سولیشن میں رہیں گے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ای سی بی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز آگے بڑھے گی، بین اسٹوکس انگلینڈ واپس آئیں گے ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے، ٹیم کا نام آئندہ چند گھنٹوں میں سامنے آجائے گا‘۔بیان میں کہا گیا کہ آنے والا اسکواڈ اور سپورٹ ٹیم کے اراکین کیمپ میں محفوظ داخلے کو یقینی بنانے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور برجنگ پروٹوکول پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی قومی ٹیم انگلینڈ کے دورے کی تیاری کر رہی ہے جس کے دوران پاکستان تین ون ڈے اور کئی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

 پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا، باقی ون ڈے 10 جولائی کو لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم اور 13 جولائی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔