دبئی میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی عید

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
عید کی خوشی
عید کی خوشی

 

 

دبئی: دنیا بھر میں عید الفطر کا تہوار منایا گیا حالانکہ کورونا کا سایہ پڑا رہا مگر ہر کسی پر عید کی خوشی حاوی نظر آئی۔ثبئی میں کھیلوں کی دنیا کی معروف جوڑی شعیب ملک اورثانیہ نے بیٹےعیدالفطردبئی میں منائی۔رمضان ٹرانسمیشن میں جیتو پاکستان لیگ کیلئے ملتان ٹائیگرزکی نمائندگی کرنے والے شعیب عید ثانیہ اور بیٹے کے ساتھ منانے دبئی پہنچے تھے۔ثانیہ نے شعیب کے ساتھ بنوائی جانے والی خصوصی تصاویر کی ایک دلچسپ سیریزشیئرکرتے ہوئے لکھا ”جب ہم پوسٹ کیلئے تصاویربنوائیں تو یہ ہوتا ہے۔

ان دلکش تصاویرمیں گہرے سبزروایتی لباس میں ثانیہ اور اسکن کرتے شلوارمیں ملبوس شعیب کو مختلف انداز کے ساتھ ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا یے۔