دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-10-2021
دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے'۔ موقع،موقع کی ورلڈکپ سے قبل واپسی'
دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے'۔ موقع،موقع کی ورلڈکپ سے قبل واپسی'

 

 

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اب اشتہارات کا بخار چڑھنے لگا ہے۔ اس کی خاص وجہ یہ بھی پہے کہ اس بار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ سنسنی اور جنون پیدا کرے گا۔

روایتی حریف ہند ۔ پاک ٹی20 ورلڈکپ میں 24 اکتوبر کو مد مقابل ہوں گے اور ہر ٹاکرے سے پہلے اس بار بھی انڈین چینل ’اسٹار اسپورٹس‘ کی جانب سے مشہور زمانہ اشتہار ’موقع، موقع‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ایک شخص ٹی وی خریدنے ایک دکان میں داخل ہوتا ہے اور سکھ سیلزمین کو کہتا ہے آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کپ آرہا ہے کوئی بڑا ٹی وی دکھائیں۔

پھر پاکستانی شرٹ پہنا شخص کہتا ہے ’اس بار بابر اور رضوان دبئی سے ایسے چھکے ماریں گے کہ دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے۔موقع چھین کے لیں گے۔‘

ان کو پھر سیلزمین میچ دیکھنے کے لیے دو ٹی وی دیتا ہے اور کہتا ہے ’ٹی20 ورلڈکپ میں آپ ہم سے پانچوں بار ہارے ہیں۔

اب پٹاخے تو پھوٹنے سے رہے، اب کچھ تو پھوڑوگے۔‘ دو ٹی وی دیتے ہوئے سیلزمین کہتا ہے ’بائے ون، بریک ون فری۔‘

لیکن اس بار پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اس بار ’یہ ہمارا موقع ہے۔

 تحسین ثروت نامی صارف نے لکھا کہ ’مین ان گرین کو مین ان بلیو کے خلاف میچ کے لیے نیک تمنائیں۔‘ ’ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف انڈیا کے پرفیکٹ ریکارڈ کو توڑنے کا وقت آگیا ہے۔